مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج بدھ کے روز اپنے تین روزہ دورے پر بنگلہ دیش
کے لئے روانہ ہو رہی ہیں۔ وزیرخارجہ اپنے اس دورے میں سرحدی معاہدے اور
تیستا ندی تنازعہ سمیت متعدد دو طرفہ امور پر حکومت بنگلہ دیش سے تبادلہ
خیال کریں گی۔
ذرائع نے یو این آئی کو بتایاکہ
یہ دورہ نہ صرف ایک خیرسگالی دورہ ہے بلکہ
ایک ٹھوس شروعات ہے کیونکہ مودی حکومت بنگلہ دیش کے ساتھ تمام زیر التوا
امور پر بات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
وزیرخارجہ نے اپنے دورے سے متعلق کہا کہ انہیں امید ہیکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔